ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس ای نے 10 ویں کے ریاضی اور 12 ویں کے معاشیات کا پرچہ کیا منسوخ 

سی بی ایس ای نے 10 ویں کے ریاضی اور 12 ویں کے معاشیات کا پرچہ کیا منسوخ 

Thu, 29 Mar 2018 11:35:11    S.O. News Service

نئی دہلی28مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ CBSE نے 10 ویں کے ریاضی اور 12 ویں کے معاشیات کا امتحان دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ CBSE نے ان دونوں امتحان کو دوبارہ لینے کا فیصلہ پرچہ سوالات کے لیک ہونے کی خبروں کے بعد کیا ہے۔ اگرچہ سی بی ایس ای نے ابھی تک اس بات کی اطلاع نہیں دی ہے کہ ان دونوں امتحان کو کس دن دوبارہ کروایا جائے گا۔تاہم فروغ انسانی وسائل کے وزیر نے اس کی اطلاع دی کہ اس کی اطلاع بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کردی جائے گی ۔ ملک کے کچھ حصوں میں سی بی ایس ای بورڈ کے پیپر لیک ہونے کی شکایتیں سامنے آئی تھیں۔ پولیس لیک ہونے کو لے کر سامنے آئے معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لیکن سی بی ایس ای بورڈ ایگژام کو تنازعات سے دور رکھنا چاہتا تھا اس لئے یہ فیصلہ لیا گیا۔ سی بی ایس ای نے صاف کر دیا ہے کہ جلد سے جلد پیپر کے دوبارہ ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح ہو کہ 12 ویں کے معاشیات کا پرچہ 27 مارچ کو ہوا تھا، جبکہ 10 ویں کے ریاضی کا امتحان 28 مارچ کو ہوا تھا۔اس سال سی بی ایس ای کے 10 ویں اور 12 ویں کے بورڈ ایگژام 5 مارچ سے شروع ہوئے تھے۔ سی بی ا یس ای کے مطابق اس سال 10 ویں کے امتحانات میں 16 لاکھ، 38 ہزار 428 طلبہ و طالبات اور بارہویں کے امتحان میں 11 لاکھ، 86 ہزار، 306 طلبہ و طالبات شریک ہوئے تھے۔ 


Share: